10 نومبر 2015
وقت اشاعت: 3:48
وزارت پلاننگ نےاورنج لائن ٹرین منصوبےکی فائلوں کوپہیےلگادیے
جیو نیوز - کراچی......وزارت پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کی منظوری صرف 2 ہفتوں میں دی ۔165ارب روپے کے منصوبے میں کئی سوالات کی نشاندہی کی گئی ہے ۔
جیونیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق حکومت پنجاب نے یکم مئی کو اورنج لائن ٹرین منصوبے کے بارے میں وزارت پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کو آگاہ کیا جس نے آبزرویشنز مرتب کرکے 11 مئی کو منصوبہ منظوری کے لئے ایکنک کو بھیج دیا اور 13 مئی کو منصوبے کی منظوری دے دی گئی ۔
اس منصوبے میں پنجاب حکومت کا حصہ 62ارب 12کروڑ 74لاکھ روپے جبکہ چینی بینک کا قرضہ ایک سو تین ارب 9کروڑ اور 86لاکھ روپے ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ وزارت منصوبہ بندی نے منصوبے سے مطمئن نہ ہونے کے باوجود اس کی منظوری دی ۔
وزارت منصوبہ بندی کا کہنا ہے کہ اورنج لائن منصوبے میں رسک فیکٹر پنجاب حکومت کو ٹرانسفر کردیا گیا ہے کیوں کہ چینیوں نے اسے لینے سے انکار کردیا تھا۔