10 نومبر 2015
وقت اشاعت: 4:5
ملتان :فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور خاتون زخمی
جیو نیوز - ملتان.......ملتان میں ملزمان نے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کردی ۔ فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور خاتون زخمی ہوگئی ۔
پولیس کےمطابق فائرنگ کا واقعہ پیر کالونی نمبر تین میں پیش آیا جہاں مسلح ملزما ن نے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کردی
جسکے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور خاتون زخمی ہوگئی ۔
پولیس کاکہناہےکہ فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کی وجہ سے پیش آیا ، مزید تحقیقات کی جارہی ہیں ۔