10 نومبر 2015
وقت اشاعت: 7:32
کراچی: اورنگی ٹاؤن سے جعلی نوٹ بنانے والا ملزم گرفتار
جیو نیوز - کراچی ........کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے جعلی نوٹ بنانے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ملزم گزشتہ ایک سال سے ساتھیوں کے ساتھ مل کر جعلی نوٹ بنا رہا تھا۔اورنگی ٹاؤن کے علاقے، پاکستان بازار میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی نوٹ بنانے والے ملزم غلام مصطفٰی کو گرفتار کرلیا ۔
پولیس کے مطابق ملزم نے نوٹ بنانے کے لیے پلیٹس ، کیمیکل اور کاغذ خرید رکھا تھا۔ ملزم اپنے دیگر ساتھیوں نذیر شاہ اور افضل کے ساتھ مل کر گزشتہ ایک سال سے جعلی نوٹ بنانے کا کام کررہا ہے ۔گرفتار ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ پانچ ہزار ، ایک ہزار اور پانچ سو روپے کے جعلی نوٹ بنایا کرتے تھے۔