10 نومبر 2015
وقت اشاعت: 7:33
بیلا روس کے وزیراعظم کے اعزاز میں اسلام آباد میں تقریب
جیو نیوز - اسلام آباد.......بیلا روس کے وزیراعظم آندرے کوبیکوف کے اعزاز میں وزیر اعظم ہائوس اسلام آباد میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔معزز مہمان کی آمد پر انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
وزیر اعظم ہائوس سے جاری بیان کے مطابق بیلا روس کے وزیراعظم آندرے کوبیکوف نے پریڈ کا معائنہ کیا۔تقریب میں دونوں ملکوں کے ترانے بھی بجائے گے۔ وزیراعظم نوازشریف کی بیلا روس کے وزیراعظم آندرے کوبیکوف سے ملاقات بھی ہوئی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔