تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 نومبر 2015
وقت اشاعت: 8:5

پشاور: تین خواتین کے قتل کا ملزم سراج گرفتار

جیو نیوز - پشاور......پشاور پولیس نے تین خواتین کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ مقتولین میں ملزم کی بیوی، ساس اور سالی شامل تھیں۔

پشاور پولیس کے مطابق پولیس نے ہشت نگری کے علاقے سے ملزم سراج کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم نے 17 اکتوبر کوعلاقہ زرگرآباد میں فائرنگ کرکے تین خواتین کو قتل کیا تھا۔

مقتولیں میں ملزم سراج کی بیوی، ساس اور سالی شامل تھیں۔خواتین کے قتل کا مقدمہ آغہ میرجانی پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.