10 نومبر 2015
وقت اشاعت: 8:43
لاہور: گلبرگ کی نجی بینک میں ڈکیتی کی ویڈیو جیونیوز کو موصول
جیو نیوز - لاہور ......لاہور کے علاقے گلبرگ کےایک نجی بینک میں ڈکیتی کی سی سی ٹی وی ویڈیو جیو نیوز کو موصول ہو گئی ۔ ویڈیو کے مطابق سیکیورٹی گارڈ کی مدد سے 3ڈاکو بینک میں داخل ہوئے اور عملے کو یرغمال بناکر واردات کی ۔
بینک ڈکیتی کی یہ واردات پیر کی شب حسین چوک میں واقع نجی بینک میں ہوئی ،بینک میں تعینات سیکیورٹی گارڈ اصغر نے دروازہ کھول کر اپنے 2 ساتھیوں کو اندر بلایا جنہوں نے عملے کو یرغمال بناکر لوٹ مار کی ۔
پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کے اندر گھس آنے پربینک عملے کی جانب سے الارم بھی بجایا گیا ،تاہم پولیس ٹیم کے پہنچنے تک ملزم 9 کروڑ روپے کے قریب رقم سمیٹ کر فرار ہو چکے تھے ۔
پولیس نے بینک منیجر معظم علی کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے،پولیس ابھی تک کسی ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔