10 نومبر 2015
وقت اشاعت: 9:15
وزیراعظم کل کراچی میں پاک بحریہ جنگی مشقوں کا جائزہ لیں گے
جیو نیوز - اسلام آباد ......وزیراعظم میاں نوازشریف کل ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔ وہ پاک بحریہ کی سالانہ جنگی مشق سی اسپارک 2015 کا جائزہ لیں گے۔
کراچی دورے کے موقع پر وزیراعظم میاں نوازشریف پاک بحریہ کی جنگی مشق سی اسپارک 2015 میں شرکت کریں گے۔وزیراعظم کی اقلیتی برادری کی تقریب میں شرکت بھی متوقع ہے۔
وزیراعظم گہرے سمندر میں پاک بحریہ کی جنگی مشقوں اور دیگر افواج کے ساتھ رابطوں اور مشترکہ آپریشنل صلاحیتوں کا مشاہدہ کریں گے۔