10 نومبر 2015
وقت اشاعت: 10:59
مشرف غداری کیس ، خصوصی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار
جیو نیوز - اسلام آباد......اسلام آبادہائیکورٹ نے پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کا 21نومبر2014کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا۔
خصوصی عدالت نے تین نومبر 2007کے اقدام میں سابق وزیراعظم شوکت عزیز ، جسٹس ریٹائرڈ عبدالحمید ڈوگر، زاہد حامد کو شریک ملزم نامزدکیا تھا۔
عدالت نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ سنگین غداری کیس میں تفتیشی ادارہ کسی بھی عدالتی آبزرویشن سے متاثر ہوئے بغیر تحقیقات کرے۔
جسٹس نورالحق اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل 2رکنی بنچ نے فیصلہ سنایا۔