تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 نومبر 2015
وقت اشاعت: 11:16

یوسی 49 جڑانوالہ میں بلدیاتی انتخابات ، مرحومہ کا ووٹ کاسٹ ہونے کا نوٹس

جیو نیوز - لاہور........لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں وفات پانے والے افراد کے ووٹ ڈالے گئے جو انتخابی عمل پر سوالیہ نشان ہے،ریٹرنگ آفیسر نے قانون کی حکمرانی کے بجائے اپنی مرضی کی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فرخ عرفان خان نے یہ ریمارکس بلدیاتی انتخابات کے نتائج کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران دئیے۔ کارروائی کے دوران درخواست گزار خضر حیات کے وکیل نے انکشاف کیا کہ جڑانوالہ کی یونین کونسل 49 میں وفات پانے والی خاتون کا ووٹ ڈالا گیا حالانکہ خاتون صغراں بی بی کے انتقال کو آٹھ برس ہو چکے ہیں۔

جسٹس فرخ عرفان خان نے ریمارکس دیئے کہ لگتا ہے بلدیاتی انتخابات شہریوں میں نہیں جنگل میں ہوئے ہیں،، ہائی کورٹ نے یو سی 49کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا اور ریٹرننگ آفیسر کو ہدایت کی کہ وہ بیان حلفی جمع کرائے کہ اس نے پوری ایمانداری سے نتائج مرتب کئے۔

جسٹس فرخ عرفان خان نے لاہور کی یوسی 139 میں بھی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کاحکم دے دیا اور ہدایت کی کہ تین دنوں میں گنتی کا عمل مکمل کیا جائے جس کی نگرانی سیشن جج کریں، درخواستوں پر مزید کارروائی 12 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.