10 نومبر 2015
وقت اشاعت: 11:32
سردی سے ایک بچہ بھی مرا تو ذمہ دار حکومت ہوگی ،خورشید شاہ
جیو نیوز - اسلام آباد.......اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے قومی اسمبلی اجلاس میں آج ایوان کی توجہ زلزلہ متاثرین کی طرف دلائی جو سخت سردی میں کھلے آسمان تلے راتیں گزارنے پر مجبور ہیں ۔
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سردی سے ایک بچہ بھی مرا تو ذمہ دار حکومت ہوگی ، کسی بھی صوبے کا وزیراعلی پشاور کی ٹھنڈ میں بیٹھ کر دکھائے تب احساس ہوگا اورنج ٹرین یا موٹروے سے کیا ہوگا؟دنیا ہنس رہی ہےکہ بھوکےننگےلوگوں کی ترجیحات کیا ہیں،
خورشید شاہ قومی اسمبلی اجلاس میں پھٹ پڑے ،، کہا ایمرجنسی لگاکر تمام پراجیکٹ بند کیے جائیں سردی سے ایک بچہ بھی مرا تو ذمہ دار حکومت ہوگی، جائیں،زلزلہ زدہ علاقوں پر توجہ دی جائے،۔یہاں تو ہیٹر بھی چل گئے،زلزلہ زدہ علاقوں میں لوگ شدید مشکل میں ہیں،زلزلہ متاثرین کی نظریں حکمرانوں کی طرف ہیں،لوگ کھلےآسمان تلےبیٹھے ہیں،کسی صوبے کاوزیراعلی ایک رات پشاورکی ٹھنڈ میں بیٹھ کردکھائے تب احساس ہوگا۔
خورشید شاہ نےکہاکہ چترال ، بونیر ، دیر سب پاکستان ہے ، وہاں کے بچوں کا بھی حق ہے کہ انہیں لاہور جیسی سہولیت ملیں ،،
خورشید شاہ نے اسی پر بس نہیں کیا اور کہاکہ بنوں میں گزشتہ 2برس سے لوگ آئی ڈی پیز کے طور پر رہ رہے ہیںحکومت اشتہارات کی رقم وہاں خرچ کرے ۔
اپوزیشن لیڈر کا یہ بھی کہنا تھاکہ نندی پور،ایئرپورٹ اوردیگر پراجیکٹس میں اربوں روپےڈوب جاتےہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ، الیکشن نظام میں ریفارمزکی باتیں ہی چلتی رہینگی یاکام بھی ہوگا؟