تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 نومبر 2015
وقت اشاعت: 12:36

مجھے تھپڑ نہیں مارا گیا ، پریذائیڈنگ افسر منحرف ہوگئے

جیو نیوز - اسلام آباد.......الیکشن کمیشن میں پریزائیڈنگ افسر کو تھپڑ مارنے کے کیس کی سماعت کےدوران پریزائیڈنگ افسر تھپڑ مارنے جانے کےواقعہ سے منحرف ہوگئے ۔

سابق پارلیمانی سیکرٹری رائے مجتبیٰ کھرل کے خلاف بلدیاتی انتخابات کے دوران اوکاڑہ میں پریزائیڈنگ افسر کو تھپڑ مارنے کے کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی صدارت میں ہوئی ، رائے مجتبیٰ کھرل پیش نہیں ہوئے۔

سماعت کے دوران پریزائیڈنگ افسر تھپڑ مارنے کے واقعے سے منحرف ہوگئے اورکہاانہیں تھپڑ نہیں ماراگیا،اس پر چیف الیکشن کمیشن نے انہیں مخاطب کرکےکہاکہ آج آپ دباؤ میں تھپڑ مارنے کے واقعہ سے مکر گئے تو کل کوئی آپ کو لات بھی مارے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.