10 نومبر 2015
وقت اشاعت: 12:44
الیکشن کے دوران کسی کو پھنے خان بننے نہیں دیں گے ، نثار کھوڑو
جیو نیوز - کراچی........سندھ کے سینئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ الیکشن کے دوران کسی کو پھنے خان بننے نہیں دیں گے۔ پولنگ اسٹیشن کے اندر فوج کی تعیناتی کامطالبہ درست نہیں، جس کو ووٹ ملا اسے لولکل گورنمنٹ بنانے کاحق ہوگا۔
کراچی میں اینٹی نارکوٹکس فورس کے زیر انتظام بحالی کے مرکز کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ یہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ کس پولنگ اسٹیشن کو حساس ،انتہائی حساس یا نارمل قرار دیتی ہے ۔ انھوں نےکہا کہ کراچی اورحیدرآباد کے مئیرکا دعوی کرنا قبل ازوقت ہے، ان کا کہنا تھا کہ پولنگ اسٹیشن کے اندرفوجی اہلکار کی تعیناتی کا مطالبہ درست نہیں۔
فوج کو اندر تعینات نہیں ہونا چاہے،پولنگ اسٹیشن کے اندر ووٹر ہوتاہے،پولنگ ایجنٹ ہوتا ہے اور پریذائینڈنگ افسر ہوتاہے۔
سینئر صوبائی وزیر نے کہاکہ قانون نافظ کرنے والے ادارے ذوالفقارمرزا کی دھمکیوں کا نوٹس لیں۔اگروفاقی حکومت نے ذوالفقارمرزا کوپروٹوکول دے رکھا ہے تو خون خرابے کی ذمہ داروفاقی حکومت ہوگی۔سندھ حکومت کسی کو قانون ہاتھ میں لینے نہیں دے گی۔
نثار کھوڑو نے کہا کہ جمہوری دور میں پہلی بار جماعتی بنیاد پر انتخابات ہورہے ہیں امید ہے کہ انتخابات شفاف ہونگے۔