تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 نومبر 2015
وقت اشاعت: 12:51

لاہور:زین قتل از خود نوٹس کیس کی سماعت

جیو نیوز - لاہور......زین قتل از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی جس میں وکیل استغاثہ نے انکشاف کیا ہے کہ منحرف گواہوں پر دبائو ڈال کر ان سے سادہ کاغذات پر دستخط کرائے گئے۔ عدالت نے گواہوں اور مدعی کو 16 نومبر کوطلب کرلیا۔

جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے زین قتل از خود نوٹس کیس کی سماعت کی۔انسداد دہشتگردی کی عدالت کاریکارڈسپریم کورٹ پیش کیا گیا ،عدالت کےسوالوں کاجواب د یتےہوئے وکیل استغاثہ نے بتایا کہ مقدمے کے منحرف تمام گواہ پراپرٹی ڈیلرز ہیں،جن پر دبائو ڈال کر ان سے سادہ کاغذات پر دستخط کرائے گئے۔

عدالت نے جب آئی جی پنجاب سے استفسار کیاکہ کیامنحرف گواہوں کیخلاف کوئی مقدمہ درج کیاگیاتو وہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دےپائے، تاہم جب عدالت نےیہ سوال کیا کہ کیا مقتول کی والدہ کے میڈیا پردیئے گئے بیانات کا جائزہ لیا گیا ہے؟ تو آئی جی پنجاب نے کہاکہ اس حوالے سے ٹرائل کورٹ میں درخواست دی تھی جومسترد کردی گئی۔

عدالت نےکہاکہ اس موقع پرٹرائل پرکوئی تبصرہ نہیں کرناچاہتےلیکن بظاہرلگتا ہے کہ مقدمے کی سماعت بہت کمزورہوئی۔عدالت نےمدعی مقتول کے قانونی ورثا اوراستغاثہ کے گواہوں کوآئندہ سماعت16 نومبرپرطلب کرلیا اورآئی جی پنجاب کوہدایت کی کہ تمام افراد کی سپریم کورٹ میںبحفاظت حاضری یقینی بنائی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.