تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 نومبر 2015
وقت اشاعت: 16:59

نیب نے محکمہ ماسٹر پلان کے ایم سی کاریکارڈ قبضے میں لے لیا

جیو نیوز - کراچی......چائنا کٹنگ اورغیرقانونی تعمیرات سےکراچی شہر کا ماسٹر پلان تبدیل ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔نیب نے متعلقہ محکموں کیخلاف کارروائیاں شروع کردیں۔

نیب نے کے ایم سی کے محکمہ ماسٹر پلان پر چھاپہ مار کر متعلقہ ریکارڈ قبضے میں لے لیا، نیب کےافسران نے ایک مرتبہ پھر رخ کیا ایس بی سی اے اور ماسٹر پلان ڈپارٹمنٹ کا جہاںکراچی کے اصل جغرافیہ اور اس میں وقتا فوقتا کی جانے والی تبدیلیوں سے متعلق تمام دستاویزات موجود ہوتی ہیں۔

چھاپے کے دوران سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے بلند عمارتوں ،خلاف قانون تعمیرات کا ریکارڈ جبکہ محکمہ ماسٹر پلان سے کراچی کے سابقہ اورموجود نقشوں کے عکس اور دیگر دستاویزات حاصل کی گئیں۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ یہ چھاپے اس تفتیش کے تسلسل کا حصہ ہیں جو شہر میں سرکاری زمینوں کی بندر بانٹ سے متعلق ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب حکام اس بات کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں کہ پلاٹوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ میںکون کون ملوث ہے۔چائنا کٹنگ کی بے حساب اور غیرقانونی آمدنی میں کس نے کتنا حصہ وصول کیا،وہ کون سے افسران ہیںجنہوں نے رشوت کے عوض غیرقانونی تعمیرات کی اجازت دی ،اس کے علاوہ شہر کے ماسٹر پلان میں غیرقانونی تبدیلیوں کو بھی خاص طور پر دیکھا جائیگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.