10 نومبر 2015
وقت اشاعت: 16:59
قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کئے جانے کا امکان
جیو نیوز - اسلام آباد......قومی اسمبلی کا اجلاس کل ملتوی کیے جانے کا امکان ہے تا کہ اراکین اپنے حلقوں میں بلدیاتی انتخابات پر بھر پور توجہ دے سکیں۔
ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس کل( بدھ) ملتوی کیے جانے کا امکان ہے ۔ فیصلہ ارکان پارلیمنٹ کی درخواستوں کے پیش نظر کیا گیا ہے تا کہ وہ اپنے حلقوں میں بلدیاتی انتخابات پر توجہ دے سکیں ۔اس سے قبل ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی نے اجلاس 18 نومبر تک چلانے کا فیصلہ کیا تھا۔