تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 نومبر 2015
وقت اشاعت: 18:36

لاہور میں طیارہ حادثہ،رپورٹ وزیر اعظم کے مشیر کو روانہ

جیو نیوز - لاہور......لاہور میں نجی ایئر لائن کے طیارے کے حادثے پر ایوی ایشن ماہرین نے رپورٹ تیار کرلی،ذرائع ایوی ایشن کے مطابق ماہرین نے حادثے کو پائلٹ کی غلطی قرار دے دیا۔

رپورٹ وزیراعظم کے مشیر ہوابازی شجاعت عظیم کو بھجوادی گئی ہے،رپورٹ میںانکشاف کیا گیا ہے کہ پائلٹ نے لینڈنگ کے وقت طے شدہ طریقہ کار کو مدنظر نہیں رکھااورمعاون پائلٹ کے مشورے کو بھی رد کردیا۔معاون پائلٹ نے محفوظ لیڈنگ کے لیےکپتا ن کو ایک اور چکر کاٹنے کا مشورہ دیا تھا۔

تین نومبر کو نجی ایئرلائن کا طیارہ لاہور ایئر پورٹ کے رن وے کے بجائے کچے میں اتر گیا تھا، جس کے نتیجہ میںطیارے کے لینڈنگ گیئرز ٹوٹ گئے تھے اور کچے میں اترنے اور نا ہموار زمین کی وجہ سے جہاز کو شدید نقصان پہنچا اورجہاز نا قابل استعمال ہو گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.