10 نومبر 2015
وقت اشاعت: 21:16
کراچی ٹریفک پولیس نے پانچ ماہ میں7کروڑ کے چالان کئے
جیو نیوز - کراچی......کراچی ٹریفک پولیس نے رواں سال یکم جون سے اب تک کم عمر ڈرائیوروں، ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائیکل چلانے، چنگ چی رکشوں اور پبلک ٹرانسپورٹ میں بے قاعدگیوں کے خلاف سات کروڑ روپے سے زائد کے چالان کئے۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق اب تک 218 کم عمر ڈرائیوروں کے چالان کئے جاچکے ہیں، ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائیکل چلانے والےساڑھے 5 لاکھ سے زائد افراد کے چالان کیے گئے، چنگ چی رکشوں کے خلاف کیے گئے چالان کی تعداد 853 ہے جبکہ 681 رکشے ضبط کئے گئے۔
رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 7 کروڑ 25 لاکھ روپے سے زائد رقم کے چالان کیے گئے تاہم حاصل ہونے والی آمدنی سے ٹریفک پولیس کی بہتری کے لیے کوئی رقم خرچ نہیں کی گئی۔