تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 نومبر 2015
وقت اشاعت: 21:49

کسان پیکیج حق دار کسانوں کو نہیں مل رہا،منظور وٹو

جیو نیوز - لاہور......پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر منظور وٹو کا کہناہےکہ کسان پیکیج کے تحت کسانوںکو معاوضہ سیاسی اور امتیازی بنیادوں پر قبول نہیں،امداد کے حق دار کسانوں کو ان کا حق نہیں مل رہا۔

لاہورسے جاری بیان میں منظور وٹو کا کہنا تھا کہ کسان پیکیج کے بنیادی مقاصدکوپس پشت ڈال دیا گیا ہے،کسان پیکیج کے خلاف مظاہرے اس بات کا ثبوت ہیں کہ غیرمستحق افراد میں قومی دولت لٹائی جا رہی ہے۔ منظور وٹو کا کہنا تھا کہ کسانوں کا بنیادی مسئلہ گندم، کپاس ،گنے اور مکئی کی سپورٹ پرائس کا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.