تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 نومبر 2015
وقت اشاعت: 22:5

نادراسے 198 ملازمین برخاست کئے،نثار علی خان

جیو نیوز - اسلام آباد...... وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہےکہ موجودہ دور حکومت میں نادرا نے 85ہزار جعلی شناختی کارڈز بلاک ،198نادرا ملازمین نوکریوں سے بر خاست کئے۔

وزیر داخلہ نے کہا پاسپورٹ اور شناختی کارڈز کے اجرا میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کرا کے ایجنٹ مافیا کا خاتمہ کرر ہے ہیں ۔
وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے راولپنڈی اسلام آباد میں شہریوں کو پاسپورٹس کی گھروں تک فراہمی،پاکستان اوریجن کارڈ اور فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کے آن لائن سسٹم کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی آنے سے ایجنٹ مافیا کا خاتمہ ہو گا ،ماضی میں نہ صرف غیرملکیوں کو نادراکارڈز جاری ہوئے بلکہ انہیں اسی ادارے میں نوکریاں بھی دی گئیں۔ان کا کہنا ہے کہ کیوں نہیں کوئی بات کرتا کہ 198نادرا ملازمین کو نوکریوں سے بر خاست کیا گیا۔

وفاقی وزیرداخلہ نے تحریک انصاف کے نادرا پر الزامات کا بھی جواب دیا ،کہا یہ ہر جگہ ناکام ہوتے ہیں عدالتوں میںنادرا پر الزام تراشی بند ہوناچاہیے ۔وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ وہ جیکب آباد میں 4ہزار جعلی کارڈزکی خبرکا جائزہ لیں گے ، نادرا کی مدد سے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پنشن کی ادائیگی سمیت دیگر سہولیات دینے کے منصوبوں پر بھی کام کررہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.