11 نومبر 2015
وقت اشاعت: 0:43
کراچی میں ماراگیاصالح محمد 9/11ماسٹرمائنڈخالدشیخ کابھانجانکلا
جیو نیوز - کراچی......گلشن اقبال بلاک 13 ڈی، 18 اگست کی شب فلیٹس میں حساس اداروں اور رینجرز نے چھاپہ مارا تودہشتگردوں نے فائرنگ کردی، فائرنگ سے حساس ادارے کے جانباز اور نڈر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سجاد کامران شہید ہوگئے جبکہ جوابی فائرنگ میں دو دہشتگرد مارے گئے تھے۔
ابتدا میں ان کی شناخت صالح محمد اور فہد کے نام سے ہوئی تھی تاہم حساس ادارے کو کچھ ایسی اطلاعات ملیں کہ صالح محمد کی قبر کشائی کرانی پڑی ، ڈی این اے ٹیسٹ کرانے پر سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ مارا گیا دہشتگرد صالح محمد اصل میں ادریس بلوچ تھا،جس کا شمار القاعدہ کی ٹاپ لیڈرشپ میں ہوتا تھا۔
دوسرا سنسنی خیز انکشاف یہ ہے کہ ادریس بلوچ امریکا میں نائن الیون حملوں کے ماسٹر مائنڈ خالد شیخ محمد کا بھانجا تھا،خالد شیخ محمد کو راولپنڈی سے پکڑا گیا تھا اور اب وہ گوانتاموبے میں قید ہے، ادریس بلوچ کا ایک اور بھائی عبداللہ تاحال گوانتاناموبے کی جیل میں قید ہےاور وہاں سے اس کی تصدیق ہوچکی ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ادریس بلوچ پاکستانی نہیں بلکہ ایرانی تھا اور اس نے جعلی شناختی کارڈ بنا رکھا تھا۔ اطلاعات کے مطابق ادریس بلوچ القاعدہ ویب کا سربراہ بھی تھا تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ۔