تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 مئی 2016
وقت اشاعت: 14:58

پی آئی اے بل پر مزید مشاورت کیلئے 10 رکنی مشترکا کمیٹی قائم

جیو نیوز - اسلام آباد...... حکومت اوراپوزیشن نے پی آئی اے بل پر مزید مشاورت کے لیے 10رکنی مشترکا کمیٹی بنا دی جو 7 اپریل تک تجاویز پیش کرےگی۔

حکومت او راپوزیشن نے پارلیمنٹ کے مشترکا اجلاس میں پی آئی اے سمیت 6 بلز کی منظوری سے پہلے دوبارہ مشاورت کا فیصلہ کیا ہے، اسپیکر سردار ایاز صادق کاکہنا ہے کہ اس حوالے سے 10 رکنی کمیٹی بنادی گئی ہے جس میں مولانا فضل الرحمان، فاروق ستار، مشاہد اللہ،حاصل بزنجو، سعید غنی، زاہد حامد، شاہد خاقان عباسی، خرم دستگیر، نوید قمر اور اسد عمر شامل ہیں۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ یہ کسی کی جیت یا ہار نہیں، پارلیمنٹ اور جمہوریت کی کامیابی ہے، پی آئی اے پر اپوزیشن کا موقف اصولی تھا جو حکومت نے تسلیم کر کے بڑے پن کا مظاہرہ کیا ہے۔پارلیمنٹ کا مشترکا اجلاس اب 11اپریل کی صبح 11بجے ہو گا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.