تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 مئی 2016
وقت اشاعت: 10:49

نئی دلی : پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم پاکستان کی تقریب ،حریت رہنماؤں کی شرکت

جیو نیوز - نئی دلی .........بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم پاکستان کے حوالے سےتقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں حریت رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی عمارت پر قومی پرچم لہرانے کی تقریب منعقد کی گئی ،تقریب سے خطاب کے دوران پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا تھا کہ پاکستان کا قیام کسی معجزے سے کم نہیں اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ پاکستان کو قائد اعظم کے تصورات کے عین مطابق بنائیں ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے ساتھ ہمیشہ بہتر تعلقات کی کوشش کی اور اس کوشش کو جاری رکھا جائے گا
کشمیر سے متعلق عبدالباسط کا کہنا تھا کہ کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل ضروری ہے ،مسائل کےحل سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری آئے گی ۔

حریت رہنماؤں کی یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت سے متعلق عبدالباسط کا کہنا تھا کہ حریت رہنماؤں کی شرکت سے کوئی مسئلہ نہیں حریت رہنما ہماری تقاریب میں کئی سالوں سے شرکت کر رہے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.