26 مئی 2016
وقت اشاعت: 10:50
غلام مصطفیٰ کھر کے چھوٹے بھائی انتقال کر گئے
جیو نیوز - مظفر گڑھ .........سابق گورنر پنجاب غلام مصطفیٰ کھر کے چھوٹے بھائی اور سابق وزیر خارجہ حناربانی کھر کے چچا غلام محمدمیلادی کھر مظفر گڑھ میں انتقال کرگئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق غلام محمدمیلادی کھر کو کچھ روز قبل دل کا دورہ پڑا تھا اور کارڈیالوجی اسپتال ملتان میں زیرعلاج تھے۔
غلام محمدمیلادی کھر کی نماز جنازہ شام 5 بجے کھر غربی میں ادا کی جائیگی غلام محمدمیلادی کھر سابق گورنر پنجاب غلام مصطفیٰ کھر کے چھوٹے بھائی اور سابق وزیر خارجہ حناربانی کھر کے چچا تھے ۔