تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 مئی 2016
وقت اشاعت: 11:6

ملتان :یوم پاکستا ن پر کیک کاٹنے کی تقریب بدنظمی کا شکار

جیو نیوز - ملتان ........ملتان میں یوم پاکستان کے موقع پر بھی کیک کاٹنے کی تقریب میں بدنظمی دیکھنے میں نظر آئی ۔ تقریب کے شرکاء کیک پر ٹوٹ پڑے ۔

ملتان میں پاکستان پٹریاٹ فورم کی جانب سے چوک کچہری پر کیک کاٹنے کی تقریب ہوئی ۔ تقریب سے قبل ڈھول کی تھاپ پر جھومر پارٹی نے رقص کیا ۔ تقریب میں شریک افراد نے پاکستان پرچم بھی اٹھا رکھے تھے ۔

تقریب میں جیسے ہی کیک کاٹا گیاتو وہاںموجود شرکاء کیک پر جھپٹ پڑے ۔، اسی چھینا جھپٹی میں کسی کے ہاتھ کیک نہ آیا ، جن کے ہاتھ کیک آیا انہوں نے کھانے کی بجائے ایک دوسرے کے چہرے پر لگا دیا اور اس طرح یوم پاکستان کے موقع پر بھی کیک کاٹنے کی تقریب بدنظمی کی نظر ہو گئی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.