26 مئی 2016
وقت اشاعت: 14:51
اتحاد سے ہی پاکستان کوخوشحال بنایا جا سکتا ہے،فاروق ستار
جیو نیوز - کراچی .........ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ جو لوگ انتشار کے لیے کام کر رہے ہیں وہ یوم پاکستان کی نفی کر رہے ہیں،اتحاد سے ہی پاکستان کوخوشحال بنایا جا سکتا ہے۔
ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے ایم کیو ایم کے نامزد میئر، ممبر صوبائی و قومی اسمبلی اور رابطہ کمیٹی کے ارکان کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہناتھا کہ پاکستان میں انتہا پسندی اور دہشتگردی کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ اتحاد سے تمام سازشوں کو بے نقاب کیا جاسکتا ہے۔جو لوگ انتشار کے لیے کام کررہے ہیں وہ یوم پاکستان کی نفی کر رہے ہیں۔