26 مئی 2016
وقت اشاعت: 15:40
پارٹی کا جھنڈانہیں بنایا،منشور بنایا جا رہا ہے،مصطفیٰ کمال
جیو نیوز - کراچی .........مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ اگرپارٹی کا جھنڈاہوگاتواسکےگردلوگوں کواپناسمجھناشروع کرینگے،ایسانہیں ہوگا،ہماری پارٹی کامنشور بنایاجارہاہے، ایسی طاقت بیکار ہے جس سے انسانی خدمت نہ ہوسکے،ماضی میں ساڑھے4سال ہررنگ نسل کےانسانوں کی خدمت کی ،کراچی کے لوگ اس بات کےگواہ ہے کہ ہم نے کام کیا ہے۔
سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال نےتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے رضاکاروں کو دیکھ کر لگ رہا ہے کہ بہت پرانے کارکن ہیں،اس پروگرام کے لیے کوئی دعوت نہیں دی تھی، صرف چند لوگوں کو بلایا گیا تھامگر جس طرح تین مارچ کو ہمارا گھر چھوٹا پڑگیا اسی طرح یہ ہال چھوٹا پڑگیا۔
کراچی کے ایک ہال میں پارٹی کے نام رکھنے کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں انیس قائمخانی، رضا ہارون، ڈاکٹر صغیر ، انیس ایڈووکیٹ اور افتخار عالم بھی موجود ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس قافلےمیں شریک ہونیوالاہرشخص طاقت حاصل کرنےنہیں آیا،ہماری پارٹی میں شامل ہونیوالاکوئی بھی شخص کسی کی طاقت چھیننےنہیں آیا۔
اس موقع پر انیس قائمخانی، رضا ہارون، ڈاکٹر صغیر ، انیس ایڈووکیٹ اور افتخار عالم بھی ان کے ہمراہ موجعد تھے ۔مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں پاکستان میں انفرااسٹرکچر تباہ حال ہے،ہم بڑے بڑے عہدے رکھ کر بھی عوام کی خدمت نہیں کرسکے تو اُن اختیارات کو جوتے تلے روند دیا ،نوجوان رکن سندھ اسمبلی افتخار عالم نے ہماری بات پر لبیک کہا اور ہمارے ساتھ آ ملے۔ہمیں ایک لفظ نہیں کہناپڑااورافتخارعالم نے اسمبلی کی رکنیت کولات مار دی۔
اس قوم کے لوگ مختلف ٹکڑوں میں بٹ گئے ہیں،کوئی مذہب، کوئی مسلک اور کوئی قومیت کے نام پربٹ گیا ہے،ہم ٹکڑوں میں بٹ گئے ہیں، ہمارے دل ٹوٹ گئے ہیں۔
پاکستان سےباہرجاکربھی پاکستان کے عوام پاکستانی نہیں ہیں، ہم پاکستان کے لوگوں کے دلوں کو جوڑنے آئے ہیں توڑنے نہیں،جوہماری سوچ کوماننےوالےبنناچاہتےہیں تو انہیں سیاسی مخالفین کی عزت اورمحبت کرنی پڑےگی۔
میری بات سننے والے پہلے ہمارے مخالفین کو گلے لگائیںکسی سے دشمنی نہیں کرنا چاہتے اور نہ کریں گے،سوسائٹی کو مزید تقسیم نہیں ہونے دیں گے،سب سے بڑی فساد پارٹی کا جھنڈا ہوتا ہے۔