تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 مئی 2016
وقت اشاعت: 16:28

واہگہ بارڈر پر قومی پرچم اتارنے کی پر وقار تقریب

جیو نیوز - لاہور....... لاہور کے واہگہ بارڈر پر قومی پرچم اتارنے کی پر وقار تقریب بھی یوم پاکستان کے رنگ میں رنگی رہی ، رینجرز کے جوانوں کی زوردار پریڈ اور حاضرین کے فلک شگاف نعرے دلوں کو گرماتے رہے۔

واہگہ بارڈر پر قومی پرچم اتارنے کی روایتی تقریب میں پنڈال لوگوں سے کھچا کچھ بھرا ہواتھا ، بچے ،بڑے اورخواتین قومی پرچم لہراکر وطن سے محبت کا اظہار کرتے رہے ،رینجر ز کےجوانوں کے قدموں کی دھمک سے زمین لرز تی رہی ۔

اس موقع پر فلک شگاف نعروں کی گونج سرحد کےاس پار بھی سنائی دیتی رہی ، واہگہ بارڈر پرپاکستانی پرچم اتارنے کا سماں بھی دیدنی تھا ۔

پریڈ دیکھنے کیلئے آنے والے شہریوں کی حفاظت کےلیے سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئےتھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.