27 مئی 2016
وقت اشاعت: 7:37
ماسکو میںپھنسے پاکستانیوں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی،قاضی خلیل اللہ
جیو نیوز - اسلام آباد…روس میں پاکستان کےسفیرقاضی خلیل اللہ نے کہا ہے کہ ہمیں پاکستانی مسافروں سے متعلق رات کو 8بجے پتہ چلا ، اسی وقت معاملہ روسی وزارت خارجہ سے اٹھایا ، ماسکو میں پھنسے پاکستانیوں کی ہرممکن مدد کی جائے گی۔
روس میں پاکستان کے سفیر قاضی خلیل اللہ نے جیونیوز سے گفتگو میں کہا کہ ہم نے ائرپورٹ پر پھنسے پاکستانیوں سے متعلق روس کی وزارت خارجہ سے بات کی ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستانی سفارت خانے کا روسی بولنے والا افسر بھی گزشتہ رات سے ائرپورٹ پر موجود ہے،ائرپورٹ پر پھنسے پاکستانیوں کی ہرممکن مدد کی جائے گی۔