27 مئی 2016
وقت اشاعت: 9:30
کراچی میں موسم ابر آلود رہنے کا امکان
جیو نیوز - کراچی…کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کبھی مکمل کبھی جزوی ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کاامکان ہے۔
مغربی علاقوں سے ہوائیں 5 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 43 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کبھی مکمل کبھی جزوی ابر آلود رہنے کی بھی پیش گوئی کی ہے۔