27 مئی 2016
وقت اشاعت: 12:27
وزیر آباد:پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکنوں میں تصادم ،مقدمہ درج
جیو نیوز - وزیر آباد…وزیرآباد میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے درمیان تصادم کا مقدمہ 20 افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔ تصادم میں 2 راہ گیر جاں بحق ہوگئے تھے۔
پولیس کےمطابق مسلم لیگ ن کےکارکن حلقہ این اے101میں جیت کی خوشی میں ریلی نکال رہےتھے۔ ریلی کے شرکاء وزیرآباد کےگاؤں ٹھیلاچٹھہ میں تحریک انصاف کےرہنماانصرسیال کےڈیرے کےسامنےسےگزرے،تودونوں پارٹیوں کےکارکنوں کےدرمیان مسلح تصادم ہوگیا۔
دونوں جانب سےہونےوالی فائرنگ سے2راہ گیر ہلاک اورایک زخمی ہوگیا۔پولیس نے فائرنگ کے الزام میں 3افراد کو گرفتارکرلیاہے،جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔
پولیس کےمطابق گزشتہ رات ن لیگ کےکارکنوں نے حلقہ این اے101میں جیت کی خوشی میں ریلی نکالی تھی ۔ ریلی کے دوران تحریک انصاف اور ن لیگ کے کارکنوں میں تصادم ہوا اور فائرنگ سے 2 راہ گیر جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔
پولیس نے 12 نامزد اور 8 نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے 3 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔تاہم مقدمہ میں کسی سیاسی جماعت کا نام شامل نہیں ہے۔