27 مئی 2016
وقت اشاعت: 17:10
اقلیتوں اور مسلمانوں کے لیے الگ الگ پاکستان ممکن نہیں، بلاول
جیو نیوز - عمرکوٹ…پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ اقلیتوں کا پاکستان الگ اور مسلمانوں کا الگ ہو ، مردوں کا پاکستان الگ اور عورتوں کا الگ ہو،پیپلز پارٹی کا منشور مساوات پر مبنی ہے۔
عمر کوٹ میں دیوالی کے موقع پر ہندو برادری سے خطاب کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ ہم رنگ ونسل اورمذہب کی بنیادپرلوگوں کوتقسیم نہیں کرتے، انسانی حقوق اوربرابری کی بات کرتےہیں۔
بلاول بھٹونے کہا کہ پیپلز پارٹی نےہردور میں عورتوں کی ترقی کےلیےکام کیا۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ دوسری سیاسی جماعتیں ڈرامےکررہی ہیں،ن لیگ نےپنجاب اسمبلی سےخواتین کےتحفظ کاکمزوربل منظور کرایا۔یہ بل خواتین کاتحفظ نہیں کرتا،مگروہ پھربھی اس پر مبارکباددیتے ہیں ،کمزورقانون سازی ظالموں کومضبوط کرتی ہے۔
خطاب سے پہلے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی ہولی کے رنگ میں رنگ گئے، عمر کوٹ پہنچے تو ہندو برادری نے والہانہ استقبال کیا ، چہرے پر رنگ لگائے اور روایتی پگڑی بھی پہنائی۔