27 مئی 2016
وقت اشاعت: 18:15
دورہ امریکا میں ہوئے معاہدوں سے روابط مضبوط ہوئے، وزیراعظم
جیو نیوز - اسلام آباد......وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہےکہ دورہ امریکا میں ہوئے معاہدوں سے روابط مضبوط ہوئے ہیں، اس ماہ نیوکلیئر کانفرنس میں امریکی صدر اوباما سے ملاقات ہوگی جس میں باہمی امور پر تبادلہ خیال اور دیگر معاملات پر بات چیت ہوگی۔
وزیر اعظم نواز شریف سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس دوران وزیراعظم کاکہناتھا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ معیشت سمیت دیگرشعبوں میں گہرے تعلقات کا خواہاں ہے، پاک امریکا اسٹریٹجک ڈائیلاگ سے تعاون کی نئی جہتیں سامنے آئی ہیں۔
امریکی سفیرڈیوڈ ہیل کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کی بحالی میں پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔