27 مئی 2016
وقت اشاعت: 18:31
بلوچستان سے بھارتی خفیہ ایجنسی "را" کا افسر پکڑا گیا
جیو نیوز - کوئٹہ......بلوچستان سے بھارتی خفیہ ایجنسی "را" کا افسر پکڑا گیا ۔ صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ گرفتار ایجنٹ بھارتی نیوی کا کمانڈر ہے جس کے علیحدگی پسندوں اور ایک مذہبی جماعت سے رابطے تھے ۔
بھارت کی بدنامِ زمانہ خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کا افسر ، بھارتی نیوی کا آن ڈیوٹی کمانڈر پاکستان کے صوبے بلوچستان سے پکڑا گیا۔ صوبائی وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے بتایا کہ را کے ایجنٹ ’کل بھوشن یادیو‘ کو حساس اداروں نے تین روز پہلے بلوچستان کے جنوبی علاقے سے خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا ۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان ثنا ء الله زہری کا کہنا ہے کہ ’را‘‘ بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں ملوث ہے، اس کے ایجنٹ کی گرفتاری اہم پیش رفت ہے۔ حساس اداروں نے بھارتی ایجنٹ کو تفتیش کے لیے بلوچستان سے اسلام آباد منتقل کردیا ہے ۔