کوئی نیند سے جگائے گا ، یہ تو سوچا ہی نا تھا
خواب ٹوٹ کے بکھر جائیگا ، یہ تو سوچا ہی نا تھا
ہم نے سوچا بہت وقت ہے ، کہہ دینگے کبھی
وقت چار ہی روز ساتھ دیگا ، یہ تو سوچا ہی نا تھا
پھول اپنے ہی گلشن کا تھا ، توڑ لیتے کبھی بھی
وہ کسی کی سیج سجائے گا ، یہ تو سوچا ہی نا تھا
موسموں کا بدلنا ، بھلا دے گا ، ہر زخم دل کا
وقت اس طرح سے تھم جائیگا ، یہ تو سوچا ہی نا تھا
Posted on Feb 16, 2011
سماجی رابطہ