رات
ڈوب جائینگے ستارے اور بکھر جائیگی رات
دیکھتی راہ جائینگی آنکھیں گزر جائیگی رات
رات کا پہلا پہر ہے اہل دل خاموش ہے
صبح تک روتی ہوئی آنکھوں سے بھر جائیگی رات
آرزو کی بے حسی کا گر یہی عالم رہا
بے طلب آئیگا دن اور بے خبر جائیگی رات
شام ہی سے سو گئے ہیں لوگ آنکھیں موند کر
کس کا دروازہ کھلے گا کس کے گھر جائیگی رات
Posted on Feb 16, 2011
سماجی رابطہ