بہت ویران ہے دل میرا
کوئی محفل جماؤ نا . . .
وصال جان کی یادوں کا کوئی قصہ سناؤ نا
جو سپنے ہم نے دیکھے ہیں
ہمیشہ ساتھ رہنے کے
ان حسین خوابوں کو
حقیقت تم بناؤ نا
تمھارے بن یہ لمحے عذاب جان سے لگتے ہیں
انہیں آسان بناؤ نا
سنو تم لوٹ آؤ نا
نگاہوں سے بلانا
اور پھر انجان بن جانا
انہی ظالم اداؤں سے
ہمیں پھر تم ستاؤ نا . . . !
Posted on Feb 01, 2012
سماجی رابطہ