تجھے دیکھا ہے جب سے ، دوسرا اچھا نہیں لگتا
تیری آنکھوں میں جب سے میں نے اپنا عکس دیکھا ہے
میرے چہرے کو کوئی آئینہ اچھا نہیں لگتا ¦
تیرے بارے میں دن بھر سوچتی رہتی ہوں میں لیکن
تیرے بارے میں سب سے پوچھنا اچھا نہیں لگتا
یہاں محبت کرنے والے برباد رہتے ہیں ¦
یہ دریا ہے اِسے کچہ گہرا اچھا نہیں لگتا
میں اب چاہت کی اس منزل پر آن پہنچی ہوں ،
تیری جانب کسی کا دیکھنا اچھا نہیں لگتا . . . !
Posted on May 26, 2012
سماجی رابطہ