سنو تم سے
ضروری بات کرنی ہے
سمندر کے کنارے پر
چلے آؤ بہانے سے
مجھے تم پر بھروسہ ہے
تمہیں مجھ پر بھروسہ ہے
مجھے تم سے محبت ہے
تمھیں مجھ سے محبت ہے
مگر یہ بھی حقیقت ہے ،
ہماری درمیان جب بھی ملنے کی بات ہوتی ہے ،
کبھی میں ٹال دیتا ہوں
کبھی تم روٹھ جاتی ہو
ہے ایسا اس لیے شاید
تمھیں میں پا نہیں سکتا
مجھے تم کھو نہیں سکتے
چلو پھر آج ہم دونوں
سمندر میں اُتَر جائیں
محبت کی کہانی کو
اَجَل کے نام کر جائیں !
Posted on May 05, 2011
سماجی رابطہ