توڑنا ٹوٹے ہوئے دل کا برا ہوتا ہے
جسکا کوئی نہیں اسکا تو خدا ہوتا ہے
مانگ کر تم سے خوشی لوں مجھے منظور نہیں
کس کا مانگی ہوئی دولت سے بھلا ہوتا ہے
لوگ ناحق کسی مجبور کو کہتے ہیں برا
آدمی اچھے ہیں پر وقت برا ہوتا ہے
کیوں منیر اپنی تباہی کا یہ کیسا شکوہ
جتنا تقدیر میں لکھا ہے ادا ہوتا ہے . . . !
Posted on Jul 30, 2012
سماجی رابطہ