ان کے آنے کا امکان ہے خدا خیر کرے

ان کے آنے کا امکان ہے خدا خیر کرے
دل پہ گزرے گا یہ طوفان خدا خیر کرے

وہ تو ہیں اُونچے محلات کے رہنے والے
اور میرا گھر ہے بیابان خدا خیر کرے

وہ یہ کہتے ہیں اس بار جدائی ہو گی
میں یہ کہتا ہو میری جان خدا خیر کرے

میں نے مانگی ہے وفا اور وفا کے بدلے
انہوں نے مانگی ہے میری جان خدا خیر کرے . . . !

Posted on Dec 12, 2011