یہ اور بات تیری گلی میں نہ آئیں ہم ! !
لیکن یہ کیا کہ شہر تیرا چھوڑ جائیں ہم
مدّت ہوئی ہے کوئے بتاں کی طرف گئے
آوارگی سے دل کو کہاں تک بچائیں ہم !
شائد بقیدِ زیست یہ ساعت نہ آ سکے
تُم داستانِ شوق سُنو اور سنائیں ہم !
بے نور ہو چُکی ہے بہت شہر کی فضا
تاریک راستوں مہں کہیں کھو نہ جائیں ہم
اُس کے بغیر آج بہت جی اُداس ہے ! !
جالب چلو کہیں سے اُسے ڈھونڈ لائیں ہم
Posted on Jun 04, 2011
سماجی رابطہ