زندگی کو نا بنا لیں وہ سزا میرے بعد
حوصلہ دینا انہیں میرے خدا میرے بعد
ہاتھ اٹھاتے ہوئے ان کے نا کوئی دیکھے گا
کس کے آنے کی کریں گے وہ دعا میرے بعد
کون گھونگھٹ کو اٹھائے گا ستم گر کہہ کر
اور پھر کس سے کریں گے وہ حیا میرے بعد
پھر زمانے میں محبت کی نا پُرسش ہو گی
روئے گی سسکیاں لے لے کے وفا میرے بعد
وہ جو کہتا تھا کے ’ ناصر ’ کے لیے جیتا ہوں
اس کا کیا جانیے کیا حال ہوا میرے بعد
Posted on Feb 16, 2011
سماجی رابطہ