اس طرح سے نا دیکھو
میرے ہنستے ہوئے چہرے کو
ہونٹوں کی مسکان کے پیچھے
راز بہت گہرے ہیں
سب کو لگتا ہے یہ
کتنی آسانی سے پایا ہے منزل کو
اس منزل کے راستوں میں
جانے کیا کیا کھویا میں نے
دکھتی ہے اب ہر طرف
یہاں روشنی بکھرتی ہوئی
جانے کتنی بار جلے ہاتھ میرے
یہاں بس ایک دیا جلانے کو
اس طرح سے نا دیکھو
میرے ہنستے ہوئے چہرے کو
جینے کے اس انداز میں
زخم بڑے گہرے ہیں
Posted on Apr 18, 2011
سماجی رابطہ