روٹی ، کپڑا اور دوا

روٹی ، کپڑا اور دوا
گھر رہنے کو چھوٹا سا
مفت مجھے تعلیم دلا
میں بھی مسلمان ہوں واللہ
پاکستان کا مطلب کیا
لا الہٰ الااللہ …



امریکہ سے مانگ نا بھیک
مت کر لوگوں کی تزہیق
روک نا جمہوری تحریک
چھوڑ نا آزادی کی راہ
پاکستان کا مطلب ہے کیا
لا الہٰ الااللہ …



کھیت وڈیروں سے لے لو
ملیں لٹیروں سے لے لو
ملک اندھیروں سے لے لو
رہے نا کوئی عالی جاہ
پاکستان کا مطلب کیا
لا الہٰ الااللہ …



سرحد ، سندھ ، بلوچستان
تینوں ہیں پنجاب کی جان
اور بنگال ہے سب کی آن
آئی نا ان کے لب پر آہ
پاکستان کا مطلب کیا
لا الہٰ الااللہ …

بات یہی ہے بنیادی
غاصب کی ہو بربادی
حق کہتے ہیں حق آگاہ
پاکستان کا مطلب کیا
لا الہٰ الااللہ …

Posted on Jun 04, 2011