کبھی آنسوں کبھی خوشبو
کبھی آنسوں کبھی خوشبو کبھی نغمہ بن کر
ہم سے ہر شام ملی ہے تیرا چہرہ بن کر
چاند نکلا ہے تیری آنکھ کے آنسو کی طرح
پھول مہکے ہیں تیری زلف کا سایہ بن کر
میری جاگی ہوئی راتوں کو اسی کی ہے تلاش
سو رہا ہے میری آنکھوں میں جو سپنا بن کر
دل کے کاغذ پر اترتا ہے جو شعروں کی طرح
میرے ہونٹوں پے مچلتا ہے جو نغمہ بن کر
رات بھی آئے تو بجھتی نہیں چہرے کی چمک
روح میں پھیل گیا ہے وہ اجالا بن کر
میرا کیا حال ہے یہ آکے کبھی دیکھ تو لے
جی رہا ہوں تیرا بھولا ہوا وعدہ بن کر
دھوپ میں کھو گیا وہ ہاتھ چھڑا کر
گھر سے جو ساتھ چلا تھا میرا سایہ بن کر
کبھی آنسوں کبھی خوشبو کبھی نغمہ بن کر
ہم سے ہر شام ملی ہے تیرا چہرہ بن کر
کبھی آنسوں کبھی خوشبو
Posted on Feb 16, 2011
سماجی رابطہ