تم کو اپنا بنانا چاہتا ہوں
اس بار کچھ ایسا میں چاہتا ہوں
تم کو اپنا بنانا چاہتا ہوں
بھلا کر اپنے سب غم
تمہیں دل سے اَپْنانا چاہتا ہوں
تمہیں تمھاری اجازت سے
اپنے دل میں بسانا چاہتا ہوں
اپنے نام کے ساتھ جوڑ کر تمھارا نام
دنیا کو سرِ عام دکھانا چاہتا ہوں
کب ہو قبولیت کی گھڑی نا جانے
تمہیں ہر دعا میں مانگنا چاہتا ہوں
ہو جاؤ تم میری اور میں تمھارا
ہر پل بس یہی احساس چاہتا ہوں
تم سے ہی کی بس محبت میں نے
اپنی ساری زندگی تمھارے سنگ بِیتانا چاہتا ہوں
کرتا ہے آج عاشق یہ اقرار
میں بس تمہیں بس تمہیں ہی چاہتا ہوں
حق کے ساتھ کہوں تمہیں میں اپنا
تم سے بس آج میں یہی رضا چاہتا ہوں
Posted on Feb 16, 2011
سماجی رابطہ