’اللہ’ انسان سے فرماتا ہے
میری طرف آ کر تو دیکھ
متوجہ نا ہوں تو کہنا
میری راہ میں چل کے تو دیکھ
راہیں نا کھول دوں تو کہنا
مجھ سے سوال کر کے دیکھ
بخشش کی حد نا کر دوں تو کہنا
میرے لیے بےقدر ہو کے تو دیکھ
قدر کی حد نا کر دوں تو کہنا
میرے لیے لٹ کے تو دیکھ
رحمت کے خزانے نا لٹا دوں تو کہنا
میرے لیے بک کے تو دیکھ
انمول نا کر دوں تو کہنا
مجھے رب مان کے تو دیکھ
سب سے بے نیاز نا کردوں تو کہنا
میرے خوف سے آنسو تو بہا کے تو دیکھ
مغفرت کے دریا نا بہادوں تو کہنا
وفا کی لاج نبھا کے تو دیکھ
عطا کی حد نا کردوں تو کہنا
میرے نام کی تعظیم کر کے تو دیکھ
حاکم تکریم کی انتہا نا کر دوں تو کہنا
اپنی ہستی کو فنا کر کے تو دیکھ
جام بقا سے سرفراز نا کردوں تو کہنا
مجھے یاحی یا قیوم مان کے تو دیکھ
ابدی حیات کا امین نا بنادوں تو کہنا
میرا ہو کے تو دیکھ
ہر کسی کو تیرا نا بنا دوں تو کہنا
’اللہ’ فرماتا ہے
Posted on Feb 16, 2011
سماجی رابطہ