جو بھی برا بھلا ہے ’اللہ’ جانتا ہے
بندے کے دل میں کیا ہے ’اللہ’ جانتا ہے
یہ فرش و عرش کیا ہے ’اللہ’ جانتا ہے
پردوں میں کیا چھپا ہے ’اللہ’ جانتا ہے
جاکر جہاں سے کوئی واپس نہیں ہے آتا
وہ کونسی جگہ ہے ’اللہ’ جانتا ہے
نیکی بدی کو اپنی کتنا ہی تو چھپائے
’اللہ’ کو سب پتہ ہے ’اللہ’ جانتا ہے
یہ دھوپ چھاؤں دیکھو یہ صبح و شام دیکھو
سب کیوں یہ ہو رہا ہے ’اللہ’ جانتا ہے
قسمت کے نام کو تو سب جانتے ہیں لیکن
قسمت میں کیا لکھا ہے ’اللہ’ جانتا ہے
Posted on Feb 16, 2011
سماجی رابطہ