گر کوئی پوچھے کے کردار کی عظمت کیا ہے
گر کوئی پوچھے کے کردار کی عظمت کیا ہے
کہو انسانیت سے بڑی رفعت کیا ہے ؟
دین کی رکھی ہے بنیاد اسی پر رب نے
عین فطرت ہی ہے یہی ، اور سہولت کیا ہے ؟
ڈوب کے من میں جو سوچا تو دکھا اور جہاں
" آج مجھ پہ یہ کھلا راز کے جنت کیا ہے "
پا لیا جس نے تجھے اسکی تو بن آئی خدا !
پھر کسی اور کے در کی اُسے حاجت کیا ہے
ختم ہوں تفرقے اللہ ! اب اس امت کے
دیکھ لے دنیا کے اسلام کی وحدت کیا ہے
ہے خدا ایک نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ایک اور ایک کتاب
ہوں مسلمان بھی کبھی ایک یہ حسرت کیا ہے
کون کہتا ہے کے ہوتی نہیں مقبول دعا
وعدہ ایجاب کا اور اِس کی اجازت کیا ہے
Posted on Feb 16, 2011
سماجی رابطہ