سکون ملتا ہے .
سکون ملتا ہے
مال جمع کرنے سے نہیں ،
خیرات کرنے سے !
آوارہ گردی کرنے سے نہیں ،
محبت کرنے سے
قرآن کو سجا کر رکھنے سے نہیں ،
پابندی سے اسکی تلاوت کرنے سے !
چوری کرنے سے نہیں ،
حلال روزی کمانے سے !
غریبوں کو دھکے دینے سے نہیں
انکو کھانا کھلانے سے
برے کام کرنے سے نہیں ،
اچھے کاموں سے !
انسانیت کو دکھ دینے سے نہیں ، بلکہ . .
انسان کے ساتھ نیک سلوک کرنے سے
ماں باپ کو تنگ رکھنے سے نہیں ،
انکی دعائیں لینے سے !
بہن بھائیوں سے لڑ کر نہیں ،
انکی مدد کرکے !
دوستوں سے نظریں چرا کر نہیں ،
وقت پر ان کے کام آنے پر !
خدا کو بھولنے سے نہیں ،
اسکی عبادت کرنے سے !
دنیا کے فرائض ( فرض ) سے بھاگ کر نہیں ،
انہیں پورا کرنے سے !
سکون ملتا ہے .
Posted on Feb 16, 2011
سماجی رابطہ